پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کپتان فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ میں انفرادی طور پر اچھی کارکردگی نہیں دے سکا، ورلڈکپ میں اچھی پرفارمنس دینے کی کوشش کروں گا۔
پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے مینٹور سرفراز احمد، کوچ اور کھلاڑیوں کے پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مینجمنٹ نے قومی انڈر 19 کھلاڑیوں کو سپورٹ کیا۔
فرحان یوسف کا کہنا ہے کہ مینجمنٹ نے نیچرل گیم کھیلنے کی تجویز دی تھی، کسی کھلاڑی کا مورال ڈاؤن نہیں ہوا، سب پُراعتماد تھے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملاقات میں کھلاڑیوں کی تعریف کی، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم نے بہترین کھیل پیش کیا۔
سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ انڈر 19 کھلاڑیوں اور کوچنگ اسٹاف نے محنت کی، احمد حسین کی اننگز سمیر منہاس جتنی ہی اہمیت کی حامل تھی، قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے ٹیم ورک دکھایا۔
شاہد انور نے کہا کہ 17 جون سے ستر کھلاڑیوں سے ٹیلینٹ ہنٹ کا سلسلہ شروع کیا، ٹرائلز لیے، ہر کھلاڑی کو چار چار میچز دیے گئے، پرفارمنس دینے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں مدعو کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ 10 روزہ آخری کیمپ کراچی میں منعقد کیاجس میں سابق کرکٹرز نے بھی شرکت کی، وطن سے روانہ ہونے پر صرف ٹرافی جیتنے اور شائقین کرکٹ کا دل جیتنے کا ہدف تھا۔