کرونا وائرس کی روک تھام ‘ 17 دکا نیں سیل 6‘ افراد گرفتار

March 25, 2020

پشاور (نیوزڈیسک) وزیراعلی کے مشیر برائے بلدیات کامران بنگش کی ہدایت پرایڈمنسٹریٹر ٹائون ون سلیم خان نے ٹی او آر ریاض اعوان‘ اے ٹی او آر ایازدرانی ‘ چیف ڈ یمالشنگ انسپکٹرز قیصر باچہ اور فضل محمود ن کے ہمراہ گھنٹہ گھر‘ قاضی کلے‘ لطیف آباد‘ وزیر کالونی ‘ یوسف آباد‘ سیٹھی ٹائون‘ اشرف روڈ اور دیگر بازاروں کا دورہ کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر نے حکومت خیبرپختونخوا کے احکامات کے باعث کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کے تحت 17 دکانوں کو سیل کردیا ہے جبکہ 6افراد کو بھی کارسرکار میں مداخلت پر گرفتارکرلیا ہے اس دوران سیل ہونے والے دکانوں میں لوہار‘ باورچی‘ کباڑی ‘ کپڑوں کی دکانیں اور دیگر دکانوںکو سیل کردیا۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر سلیم خان نے دکانداروں کو ہدایت کی کہ حکومت کے اعلان کے مطابق اپنی دکانیں بند رکھیں۔حکومت نے عوام کی حفاظت اور کروناوائرس کی روک تھام کیلئے حفاظتی اقدامات کئے جارہے ہیں ۔