• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا، ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں میں مثبت مذاکرات ہوئے ہیں۔

اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ایران جنگ کے خاتمے کے لیے امریکا کی تجویز کا جائزہ لے رہا ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے امکانات روشن ہیں، یہ بہت ممکن ہے کہ ہم ایک معاہدے تک پہنچ جائیں۔

ٹرمپ  نے کہا کہ امریکا ایران سے افزودہ یورینیم حاصل کرنے جا رہا ہے، ایران کو جوہری ہتھیار رکھنے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران میں ان لوگوں سے بات کر رہے ہیں جو ڈیل چاہتے ہیں، دیکھتے ہیں ایران ڈیل پر متفق ہوتا ہے یا نہیں۔

اس سے پہلے بیان میں کہا تھا کہ اگر ایران معاہدے پر راضی ہوگیا ، تو آبنائے ہرمز ایران سمیت سب کے لیے کھول دی جائے گی، امریکی آپریشن ایپک فیوری بھی ختم کردیا جائے گا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ایران معاہدے پر راضی نہیں ہوا تو بڑے حملے کیے جائیں گے، ایران پر حملے پہلے سے کہیں زیادہ شدت سے شروع ہوجائیں گے۔

 امریکی اخبار سے بھی گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ ایران اور امریکا کے درمیان آمنے سامنے بیٹھ کر امن مذاکرات کے بارے میں سوچنا اور مذاکرات کی تیاری کے لیے اسلام آباد جانے کی تیاری کرنا قبل از وقت ہوگا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید