• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کی پاکستان کے ذریعے امریکا سے پیغامات کے تبادلے کی تصدیق

فائل فوٹو
فائل فوٹو

ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکا کے ساتھ پیغامات کے تبادلے کی تصدیق کردی۔

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ اسمعیل بقائی نے کہا کہ ایران اور امریکا میں پاکستان کے ذریعے پیغامات کا تبادلہ جاری ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ جنگ بندی کی امریکی تجاویز کے ساتھ ان پیغامات کے متن کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے۔

اسمعیل بقائی نے کہا کہ ابھی ایران نے امریکی تجاویز کا باضابطہ جواب نہیں دیا ہے۔ یہ جواب جلد پاکستان کے ذریعے امریکا کو بھجوا دیا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جنگ بندی تجاویز اب سُکڑ کر ایک صفحے تک محدود رہ گئی ہیں۔ 

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے بقول 28 فروری کو شروع ہوئی جنگ جسے امریکا نے ’آپریشن ایپک فیوری‘ کا نام دیا تھا، اب ختم ہوچکی ہے۔ 

صدر ٹرمپ نے آبنائے ہُرمُز کھلوانے کے لیے شروع کیے گئے’پراجیکٹ فریڈم‘ کو روکنے کا اعلان کیا ہے۔ 

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے یہ فیصلہ پاکستان اور دیگر ملکوں کی جانب سے مذاکرات میں پیشرفت کے اشارے ملنے پر کیا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید