بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو الشفاء ٹرسٹ آئی اسپتال راولپنڈی میں طبی معائنے کے بعد اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کو سخت سیکیورٹی میں اڈیالہ جیل سے اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اُن کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کی آنکھ کی سرجری 17 اپریل کو الشفاء آئی ٹرسٹ اسپتال میں کی گئی تھی، اُن کی متاثرہ آنکھ کا فالو اپ چیک اپ اس سے قبل جیل میں ہوتا رہا ہے۔