• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران کے جارحانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں، UAE وزارت خارجہ

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی وزارت خارجہ نے ایران کے جارحانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں۔

یو اے ای وزارت خارجہ کا جاری بیان میں کہنا ہے کہ کسی بھی خطرے کا مقابلہ کرنے کیلئے تمام قانونی، سفارتی اور عسکری حقوق محفوظ رکھتے ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا کہ بین الاقوامی اور دفاعی شراکت داروں کے ساتھ تعلقات ہماری خودمختاری کا معاملہ ہیں۔

اس سے پہلے منگل کو ایرانی وزارت خارجہ نے امارات پر ڈرون اور میزائل حملوں کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایران کی دفاعی کارروائی خصوصی طور پر صرف امریکا کے خلاف تھی۔ 

ایران کے فوجی ترجمان کا کہنا تھا کہ امارات نے ایران کے خلاف کارروائی کی تو سخت جواب دیا جائے گا۔


بین الاقوامی خبریں سے مزید