سابق سفیر ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور آصف درانی نے اتفاق کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹے میں امریکا ایران ڈیل والی بات پر محتاط رہنا چاہیے۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں ڈاکٹر ملیحہ لودھی اور آصف درانی نے شرکت کی اور کہا کہ دراصل ڈیل کی بات امریکا کی طرف سے ہورہی ہے۔
شرکاء نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی عادت ہے کہ وہ تیل کی قیمت گرانے کے لیے ڈیل کی بات کردیتے ہیں مگر بعد میں جارحانہ کارروائی کرتے ہیں۔