اسپیکر لبنانی پارلیمنٹ نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کےلیے ضمانتیں درکار ہیں۔
بیروت سے جاری بیان میں اسپیکر لبنانی پارلیمنٹ نے کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ نے امریکا سے معاہدے میں لبنان کا مسئلہ شامل ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حزب اللّٰہ کی جنگ بندی کی پاسداری کے باوجود اسرائیل مسلسل حملے کر کے خلاف ورزی کر رہا ہے، اسرائیل کے ساتھ امن معاہدے کے لیے ضمانتیں درکار ہیں۔
اسپیکر لبنانی پارلیمنٹ نے مزید کہا کہ موجودہ صورتحال میں اندرونی صف بندی اور عرب ممالک کی مدد درکار ہے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ امید ہے ایران اور امریکا کے درمیان مثبت مذاکرات سے کشیدگی کا خاتمہ ہوگا۔