پولیس کا تیسرے روزبھی فلیگ مارچ

March 26, 2020

راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) پوٹھوہار ڈویژن پولیس نے بدھ کوبھی فلیگ مارچ کیا ۔ مارچ میں پولیس اور سکیورٹی اداروں نے شرکت کی ،فلیگ مارچ کا مقصدشہریوں کو کورونا وائرس سے بچائو کی خاطر لگائی گئی پابندیوں پر عملدآمد کو یقینی بنانے کی ہدایت کرنا ہے ۔شہریوں سے کہا گیا ہے کہ اپنے گھروں تک محدود رہیں غیرضروری آمدورفت اور نقل وحرکت سے اجتناب کریں۔حکومت پنجاب کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔