کینٹ، گلی محلوں اور گھروں میں سپرے

March 26, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) کورونا وائرس کے پھیلائو کو روکنے کیلئے کینٹ کے ایریاز میں بدھ کو دوسرے روز بھی مختلف شاہراہوں اور گلیوں میں سپرے کا عمل جاری رکھا گیا ۔ محکمہ صحت پنجاب سمیت دیگر اداروں کی 135ٹیموں نے سپرے میں حصہ لیا ، اس دوران مختلف گھروں اور گلیوں میں بھی سپرے کیا گیا ، کینٹ بورڈ حکام کے مطابق کورونا وائرس کیخلاف صبح سویرے یہ سپرے کیا جا رہا ہے ، اس سپرے کو لوگوں کے گھروں میں بھی کیا جائے گا۔ انہوں نے شہریوں سے کہا کہ اس وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے خود کو گھروں تک محدود رکھیں۔ گھروں کی صفائی کے ساتھ ساتھ اپنے ہاتھوں کو بار بار صابن سے دھویا جائے۔