لاک ڈاون کے باعث واسا ملتان کی ریکوری شدید متاثر

March 26, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر) کرونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر ملتان میں لاک ڈاون کے باعث واسا ملتان کی ریکوری شدید متاثر ہوئی ہے جس سے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ واسا ملتان کے باعث بجٹ نہ ہونے کی وجہ سے کورونا وائرس سے بچاو کیلئے ماسک، گلوز اور سینی ٹائزر کی خریداری میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔