انٹربینک میں ڈالر کی بلند ترین سطح

March 26, 2020

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں جمعرات کو ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر بند ہوا ہے۔

انٹر بینک تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر 4 روپے 53 پیسے اضافے سے 166 روپے 17 پیسے پر بند ہوا ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق دو بڑے غیرملکی بینکوں کی طرف سے خریداری کے سبب کاروباری دن میں ڈالر کی قدر 168 روپے تک گئی جو انٹربینک میں ڈالر کی تاحال بلند ترین سطح ہے۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160 روپے پر برقرار ہے۔

ایکسچینج کمپنیز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔