امریکی گلوکار جیکسن براؤن بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے

March 27, 2020

امریکی گلوکار جیکسن برائون بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی گلوکار جیکسن برائون بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہو گئے۔گلوکار جیکسن برائون نے بتایا کہ انہیں ہلکے بخار کے ساتھ کھانسی کی شکایت تھی جس پر انہوں نے کورونا وائرس کا ٹیسٹ کروایا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔انہوں نے مزید بتایا کہ وہ اب اگلے چند دن قرنطینہ میں رہیں گے۔واضح رہے کہ ہولی وڈ میں کئی معروف شخصیات کے بھی کورونا وائرس کے مثبت ٹیسٹ آئے ہیں۔