ایک ٹوئٹ سے کسی کے مذہبی نظریات نہیں بدل سکتا،حمزہ علی عباسی

March 29, 2020

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ایک ٹوئٹ سے کسی کے بھی مذہبی نظریات کو نہیں بدل سکتے۔ گزشتہ روز پاکستان شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں اپنے ایک ٹوئٹ کے ذریعے کسی بھی شخص کے مذہبی نظریات کو تبدیل نہیں کرسکتا۔‘حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’میں صرف ایک ہی درخواست کر سکتا ہوں اور وہ یہ ہے کہ اِس مشکل وقت میں اُس اعلیٰ طاقت کے بارے میں شعور رکھیں جو ہر شے پر قادر ہے اور ہمیں مرنے کے بعد اُس کو جواب بھی دینا ہے۔‘اداکار نے لکھا کہ ’اِس لیے زیادہ اچھا ہوگا کہ ہم اِس مشکل وقت میں نیکیاں اور صدقہ و خیرات کریں۔اُنہوں نے لکھا کہ’بے شک ہر روح نے موت کا مزہ چکھنا ہے۔حمزہ علی عباسی کے اِس ٹوئٹ پر مدیحہ نامی ایک ٹوئٹر صارف نے اُن سے پوچھا کہ ’آپ قرنطینہ میں اپنا وقت کیسے گُزار رہے ہیں؟‘ٹوئٹر صارف کے اِس سوال کا جواب دیتے ہوئے حمزہ علی عباسی نے لکھا کہ ’گھر میں فیملی کے ساتھ، دُعا کرکے اور صدقہ و خیرات کرکے قرنطینہ میں اپنا وقت گُزار رہا ہوں۔‘ اداکار کے اِس جواب پر ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’یہ تو بہت اچھی بات ہے، ہم سب کو بھی چاہیے کہ ہم اپنی استطاعت کے مطابق غریبوں کی مدد کریں۔‘ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ ’مجھے اُمید ہے کہ دوسرے فنکار جیسے فواد خان، علی ظفر، عاطف اسلم اور ماہرہ خان بھی صدقہ و خیرات کررہے ہوں گے۔