امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کی مینیجنگ ڈائریکٹر (ایم ڈی) کرسٹالینا جارجیوا نے بیان جاری کر دیا۔
کرسٹالینا جارجیوا نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ توانائی بحران برقرار اور دیگر سپلائی چین کا تعطل مکمل ختم ہونے میں وقت لگے گا، بنیادی ڈھانچے کو پہنچنے والے نقصان کے باعث سپلائی کی بحالی فوری ممکن نہیں ہو گی۔
کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ معاشی بحالی کا دار و مدار اس بات پر ہے کہ توانائی کی فراہمی کو پہنچنے والا جھٹکا کتنا شدید تھا۔
دوسری جانب امریکی حکام کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ، نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں۔