بنوں کے علاقے ڈومیل نالہ کاشو پُل کے قریب سے 4 افراد کی لاشیں ملی ہیں۔
پولیس کے مطابق لاشیں باپ، 2 بیٹوں اور بھتیجے کی ہیں، چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا ہے۔
چاروں افراد کی لاشیں خلیفہ گل نواز ٹیچنگ اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں۔
پولیس نے اس حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔