سعودی عرب، غیر ملکیوں کے خروج کی مدت میں 3ماہ توسیع

April 09, 2020

جدہ (شاہدنعیم) کورونا وائرس کے حوالے سے موجودہ صورتحال کے پیش نظر محکمہ امیگریشن اینڈ پاسپورٹ (جوازات) نے مملکت میں موجود غیر ملکیوں کے ایگزٹ ری انٹری (خروج وعودہ) کی مدت میں 3 ماہ کی توسیع کا اعلان کردیا ہے۔ وہ غیر ملکی جواپنے ملک جانا چاہتے تھے مگر موجودہ حالات میں عارضی سفری پابندی کے سبب نہیں جا سکے ان کے خروج وعوہ (Exit R Entry) کی مدت میں خود کارطریقے سے توسیع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ محکمہ پاسپورٹ نے خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے خصوصی ہدایت پرعمل کرتے ہوئے مملکت میں موجود تارکین کو مراعات دینے کا اعلان کیا ہے۔