اسلام کوٹ، زہریلا کھانا کھانے سے ایک ہی خاندان کے 11 افراد بیہوش

May 17, 2020

اسلام کوٹ(نا مہ نگار) اسلام کوٹ کے گائوں ویرھاڑی میں بھیل برادری کے ایک ہی خاندان کے 11افراد زہریلا کھانا کھانے سے بیہو ش ہو گئے۔ جن میں کرموں بھیل،دیدار بھیل، رمیش، کچرو، ملکی،مینا اور دیگر شامل ہیں۔جنہیں گائوں والوں نے اسلام کوٹ اسپتال پہنچایا۔ایم یس پیر غلام نبی شاہ جیلانی نے بتایا کہ باسی کھانا کھانے سے ان مریضوں کو فوڈ پوائزننگ ہو گئی تھی جنہیں بیہو شی کی حالت میں لایا گیا جو کہ علاج کے بعد صحتیاب ہو گئے اور واپس گائوں چلے گئے۔