پی سی بی جولائی میں دورہ انگلینڈ کیلئے تیار ہے، وسیم خان

May 21, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے انگلش بورڈ کی بریفنگ پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پلیئرز بھی دورہ انگلینڈ کے لیے پرجوش ہیں۔

چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے برطانوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اس سال جولائی میں دورہ انگلینڈ کے لیے تیار ہے، پلیئرز بھی دورہ انگلینڈ کے لیے پرجوش ہیں۔

وسیم خان نے کہا کہ ہمیں انگلینڈ پہنچنے کے بعد 14 روز قرنطینہ میں گزارنے ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کب پہنچنا ہے، کیا انتظامات کرنے ہیں، پلاننگ ہورہی ہے، ایک ہفتے میں معاملات طے ہوجائیں گے۔