جی ڈی پی کے مقابلہ میں بچتوں کی شرح میں 3.1 فیصد اضافہ

May 22, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) وزیراعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی کامیاب اقتصادی پالیسیوں کے نتیجہ میں رواں مالی سال کے دوران مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے مقابلہ میں بچتوں کی شرح 3.1 فیصد تک بڑھ گئی، گزشتہ مالی سال کے دوران بچتوں کا تناسب 10.8رواں سال 13.9 فیصد رہا، گذشتہ مالی سال کے دوران بچتوں کا تناسب 10.8 فیصد رہا تھا۔ نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی (این اے سی) کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے دوران جی ڈی پی کے مقابلہ میں بچتوں کی شرح میں 3.1 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ واضح رہے کہ جاری مالی سال کیلئے بچتوں کی شرح میں اضافہ کا ہدف 12.8 مقرر کیا گیا تھا۔ اس طرح جی ڈی پی کے مقابلہ میں بچتوں کی شرح ہدف کے مقابلہ میں ایک فیصد سے زیادہ رہی ہے۔ دوسری جانب جاری مالی سال کے دوران جی ڈی پی کے مقابلہ میں سرمایہ کاروں کی شرح 15.4 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔