کوئٹہ ( اے پی پی )سابق وزیراعلیٰ میر جان محمد خان جمالی نے رکن صوبائی اسمبلی سابق گورنر بلوچستان سید فضل آغا کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم ایک مخلص سیاستدان تھے ان کی خدمات کو ہمیشہ سنہرے الفاظ میں یاد رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مرحوم کے غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔