ٹریژری اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے معذور کوٹے پر تعیناتیاں

May 22, 2020

کوئٹہ (خ ن)ڈائریکٹوریٹ جنرل ٹریژری اینڈ اکاونٹس بلوچستان کوئٹہ کے ایک پریس ریلیز کے مطابق محکمانہ ریکرویٹمنٹ سلیکشن کمیٹی اور مجاز احکام کی منظوری کے بعد محمد بلال، وسیلہ اورسہراب خان دفتری بی ایس - 2 عبدالنادر شاہ، جاوید اقبال جمال الدین ،نعمت اللہ اور جاراللہ، نائب قاصد بی ایس-1 ثناء اللہ اور عبدالقدوس چوکیدار پی ایس -1اور محمد اعظم اور علی عباس بی ایس-1 ٹریژری اسٹیبلشمنٹ بلوچستان کے معذور کوٹہ پر منتخب ہوگئے ہیں۔