• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلباء کو جبراً لاپتہ کرنا استعماریت کی نشانی ہے‘بی ایس او پجار

کوئٹہ(پ ر) بی ایس او پجار کے مرکزی ترجمان نےکہا ہے بلوچستان میں پڑھے لکھے نوجوان طبقہ کو لاپتہ کرنا لمحہ فکریہ ہے جبراً لاپتہ کرنا استعماریت کی نشانی ہے بلوچستان کے موجودہ حالات اور طلبہ کےاغواء ہونے سے نوجوانوں بلخصوص طالب علموں میں مایوسی پھیل رہی ہےترجمان نے کہا کہ ایچ ای سی آن لائن کلاسز کے شروع کرنے سے پہلے بلوچستان کے زمینی حقاق دیکھ لے جہاں70 فیصد طلباء نیٹ لیپ ٹاپ اورسمارٹ فون کی سہولت سے محروم ہیںکوئٹہ کے سوا باقی تمام اضلاع میں بجلی کابحران شدید ہےان حالات میں آن لائن کلاسز طلباء کے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہے جو بی ایس او پجار کسی صورت قبول نہیں کریگی ترجمان نے کہاکہ بلوچستان کی تمام سیاسی قیادت کو چاہیےتمام اختلاف بالائے طاق رکھ کر لاپتہ طلباء ‘افرادکی بازیابی اور ایچ ای سی کی پالیسیوں کیخلاف آوازاٹھائیںاس حوالے سے بی ایس او پجار اور نیشنل پارٹی نے مشترکہ طور پر لاپتہ افراد کے بازیابی کیلئے سوشل میڈیا کمپین شروع کررکھی ہے تمام زونز اس میں بھرپور حصہ لیں۔
تازہ ترین