میر شکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جائے رضوان عالم ،خالد حنیف لودھی

May 22, 2020

ملتان(سٹاف رپورٹر) پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم اور پیپلزپارٹی ملتان ڈویژن کے صدر خالد حنیف لودھینے کہا ہے ان مشکل حالات میں میڈیا کا رول قابل ستائش ہے حکومت کو بھی چاہیئے کہ میڈیا پر ناجائز پابندیاں ختم کی جائیں اور ان حالات میں جذبہ خیر سگالی کے طور پر میر شکیل الرحمان کو فوری رہا کیا جائے ، انہوں نے مزید کہا کہ ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ میڈیا کو مکمل آزاد کیا جائے سنسر شپ کی پابندیاں ختم کی جائیں میڈیا ملازمین سے روزگار نہ چھینا جائے اور میر شکیل الرحمان کو بے بنیاد مقدمہ کی پاداش میں پابند سلاسل نہ رکھا جائے۔