• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرغی قیمت میں 20روپے اضافہ‘ 206روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی

پشاور (وقائع نگار) عید الفطر کی آمدکے باعث پشاور میں مرغی 206وپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ مرغی کی قیمت میں مزید اضافہ کے امکانات ہیں مرغی کے کاروبار کرنے والے تاجروں نے بڑے پیمانے پر عید الفطر کے لئے مرغیوں کا سٹاک کرنا شروع کردیا ہے بیمار اور مردہ ہونے والی مرغیوں کی فروخت بھی شروع کر دی گئی ہیں ۔ مرغی کی قیمت د و روز قبل 186روپے فی کلو تھی تاہم عید کی آمد کے باعث اس کی قیمت 206روپے تک پہنچ گئی ہے تاجروں کے مطابق مال شارٹ ہونے کے باعث ان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جبکہ عید الفطر پر مزید اضافہ کے امکانات ہیں۔ کورونا لاک ڈاؤن کے باعث پولٹری فارم میں چوزوں کو نہیں پالا گیا جس کے باعث اب شارٹ فال پیدا ہو گیا ہے یہ شارٹ فال پشاور سمیت ملک بھر میں پیدا ہوا ہے۔
تازہ ترین