• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں اضافہ ، مرغی230تک جاپہنچی

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار) جمعہ کو بھی اشیائے خودونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا۔زندہ پولٹری برائلر فی کلو220روپے کلو بیچا گیاجو سرکاری ریٹ لسٹ میں215روپے کلو تھا۔ اسلام آباد میں زندہ مرغی 230روپے کلو فروخت ہوئی ۔ راولپنڈی میں چھوٹا گوشت سرکاری ریٹ 800روپے کی بجائے 1100/1200روپےکلو،بڑا گوشت 400 روپے سرکاری قیمت کےمقابلے میں 550 روپےکلو بیچا گیا۔کھجور جو100روپے پائو مل رہی تھی اس کی قیمت میں بیس روپے سے چالیس روپے پائو اضافہ ہوا۔کیلا150روپے درجن سے بڑھ کر 180/200روپے کلو،سیب تین سوسے ساڑھے تین سو روپے کلو،سفید سیب بھی220/200روپے کلو رہا،تربوزپندرہ سے بیس روپےکلو،گرما80/100روپے کلو۔آلو ستر روپے،پیاز پچاس روپے کلو،ادرک اور لہسن سو روپے فی پائو،مٹر120روپے کلو،بھنڈی80/100روپے،آلو بخارا400روپے کلوفروخت ہوا۔آڑو200روپےکلو،آم سندھڑی 150روپے کلو،لیموں سوروپے پائو بیچا گیا۔ ڈپٹی راولپنڈی کیپٹن ریٹائرڈ انوارالحق نےکہا ہےکہ راولپنڈی میں مجموعی طور پر 196 دکانداروں کو قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا جن کے خلاف تین لاکھ 80 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی نے بتایا کہ ایک دکاندار کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں زندہ مر غی 230 روپے کلو جبکہ سبزیاں اور فروٹ من مانے داموں فروخت ہوتے رہے ،ضلعی اتنظا میہ نے گراں فروشی کے مرتکب 171 دکانداروں کو 46 ہزاروپے جرمانہ کیا چار دکانیں سیل کی اور پانچ کی گرفتاری کا حکم دیا۔
تازہ ترین