ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا عید الفطر کے حوالے سے جامع صفائی پلان مرتب

May 23, 2020

لاہور(خصوصی رپورٹر) چیئرمین اور ایم ڈی لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے عید الفطر کے حوالے سے جامع صفائی پلان مرتب کر لیا گیا۔ چاند رات سے عید کے تیسرے دن تک شہر میں صفائی کی صورتحال کو یقینی بنانے کے لیے افسران بالا سمیت تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں۔