اسلام آباد: مارکیٹس اور مزارات کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن

May 23, 2020

اسلام آباد انتظامیہ نے مارکیٹوں اور مزارات کھولنے سے متعلق نوٹی فکیشن جاری کردیا

اسلام آباد کی انتظامیہ کی جانب سے مارکیٹوں اور مزارات کھولنے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

اسلام آباد میں آج اور کل دکانیں اور بازار صبح 9 سے رات 10 بجےتک کھلے رہیں گے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 24 مئی کے بعد دکانیں اور بازار صبح 9 سے شام 7 بجے تک کھولے جاسکیں گے۔

مزارات قواعد و ضوابط پر پابندی کے ساتھ پورا ہفتہ کھلیں گے۔