جنوبی وزیرستان :بڑی تعداد میں سیاحوں کی آمد

May 26, 2020

جنوبی وزیرستان میں قیام امن کے بعد لوگوں نے یہاں کے سیاحتی مقامات کا رخ کرنا شروع کردیا ہے۔

پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن اور قیام امن کے بعد سیاحتی مقامات بدر، کانی گرم اور شاوال میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

بلوچستان، پنجاب اور کے پی کے سے لوگ جنوبی وزیرستان کے سیاحتی مقامات کا رخ کررہے ہیں، لیکن یہاں آنے والے لوگ سہولیات کی کمی کا شکوہ کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اگر حکومت سہولیات فراہم کرے تو سیاحت کو مزید فروغ دیاجاسکتا ہے، لیکن افسوس کی بات یہ ہے کہ یہاں حکومت کی عدم دلچسپی کی وجہ سے عوام کے لئے کوئی سہولت نہیں۔

سیاحتی مقامات پر آئے لوگوںکا کہنا تھا کہ ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ خدارا سیاحت کے فروغ کے لئے ہوٹل، ریسٹورنٹ اور پارک کا بندوبست کیا جائے۔