تمام گھریلو کام کرنے والی عورتوں کے نام…

May 29, 2020

کسی ایک خاتون سے پوچھا کہ کیا آپ ایک ورکنگ وومن ہیں یا گھریلو عورت؟

خاتون نے جواب دیا کہ ’’جی ہاں میں فل ٹائم کرنے والی گھریلو عورت ہوں‘‘

میں پورے دن 24گھنٹے کام کرتی ہوں …

میں ایک ماں، بیوی، بہن اور بہو ہوں۔

میں گھڑی کا الارم ہوں۔

میں کم از کم وقت تین وقت کھانا پکاتی ہوں۔

تمام گھر کی صفائی کرتی ہوں، ماسی ہوں۔

گھر کے تمام کپڑے دھوتی ہوں، دھوبی ہوں۔

بچوں کو پالتی ہوں، آیا ہوں۔

میں ویٹر ہوں۔

میں تیمار داری کرتی ہوں۔

سیکیورٹی گارڈ ہوں، اپنے گھر کی حفاظت کرتی ہوں۔

استاد ہوں، اپنے بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہوں۔

فوٹو گرافر ہوں۔

کاؤنسیلنگ کرتی ہوں۔

سکون مہیا کرتی ہوں۔

مجھے پورے سال کبھی چھٹی نہیں ملتی، چاہے میں بیمار ہی کیوں نہ ہوں۔

میری تنخواہ ’’تم کرتی ہی کیا ہو!!!‘‘