شہزادہ ہیری کی حویلی کے اوپر پاپارازی ڈرونز کی پرواز

May 28, 2020

ڈچز آف سسکیس، میگن مارکل اور ان کے شوہر ڈیوک آف سسکیس شہزادہ ہیری نے اپنی لاس اینجلس کی حویلی کے اوپر فضا میں مسلسل موجود پاپارازی ڈرونز نظر آنے کے بعد اپنے ننھے بیٹے شہزادہ آرچی کی حفاظت کے حوالے سے خدشے کا اظہار کیا ہے۔

خطرناک انداز میں نجی زندگی میں میموریل ڈے پر اس مداخلت کا پتہ اس وقت چلا جب مبینہ طور پر ایک ڈرون برطانوی شاہی جوڑے کے لاس اینجلس کی رہائش گاہ کے اوپر صرف 20 فٹ کی بلندی پر پرواز کرتاہوا گزرا اور اس نے ایک فوٹیج لیا۔

فوٹیج میں شہزادہ ہیری ان کی اہلیہ میگھن مارکل اور بیٹا آرچی پول پر بیٹھے نظر آرہے ہیں۔ ایک مقامی روزنامے کے مطابق شاہی جوڑے نے نان ایمرجنسی کالز کے ذریعے پولیس کو اس صورتحال سے آگاہ کیا اور بتایا کہ ڈرون سے منسلک کم ازکم ایسے پانچ واقعات ہوئے ہیں۔

لاس اینجلس پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایک ترجمان کے مطابق ایک ڈرون رہائش گاہ کے اوپر پرواز کررہا ہے اور ڈرون کا یہ معاملہ جاری ہے۔

ادھر شہزادہ اور ان کی اہلیہ میگھن کے ایک دوست نے بتایا کہ شاہی جوڑے نے ان ڈرونز کو اپنی جانب آتا دیکھا اور انھوں نے اندازہ لگایا ہے کہ انھیں فوٹوگرافرز آپریٹ کررہے ہیں۔

اس دوست کا مزید کہنا تھا کہ میگھن کو شادی کے وقت بھی نسل پرستانہ دھمکی موصول ہوئی تھی، تو اس حوالے سے ان کے خدشات حقیقی ہیں۔

شاہی جوڑے کے دوست نے روزنامے کے رپورٹر سے کہا کہ آپ تصور کریں کہ آپ انکی جگہ ہوتے اور آپ کے صرف بیس فٹ اوپر ڈرونز مٹر گشت کررہے ہوں اور آپ اپنے بچے کے ساتھ کھیل رہے ہوں تو آپ کیسا محسوس کرینگے۔

دریں اثنا ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس نے لاس اینجلس میں اپنے ذاتی سیکیورٹی ٹیم کو ہائر کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے ہیں، دی سن کی رپورٹ کے مطابق وہ جس مینشن میں رہائش پذیر ہیں وہ ٹیلر پیری کی ملکیت ہے، اور اس وقت وہ اسی مینشن کے سیکیورٹی اسٹاف کو ہی استعمال کررہے ہیں۔