کوئٹہ : دوست نے دوست کو موت کے گھاٹ اتاردیا

May 29, 2020

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)ایئر پورٹ روڈ پردوست نے دوست کو قتل کر دیا ۔پولیس ذرائع کے مطابق چمن ہائوسنگ اسکیم میں دوست نے معمولی تلخ کلامی پر اپنے دوست محمد جبران کو خنجر کے وار کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔مقتول اسلام آباد کے نجی تعلیمی ادارے میں زیر تعلیم اور عید منانے کوئٹہ آیا ہوا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ۔