ٹنڈوآدم : پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ کا اسکول نہ کھولنے پر احتجاج کا اعلان

June 01, 2020

ٹنڈوآدم (نامہ نگار)ٹنڈوآدم میں پرائیویٹ اسکولزمینجمنٹ ایسویسی ایشن کااسکول نہ کھولنے اور سہولتیں فراہم نہ کرنے کی صورت میں احتجاج کا اعلان، مرکزی وائس چیئرمین فیصل خان زئی، غلام مصطفٰی نظامانی، ،محبوب علی راجپوت،یامین ملک و دیگر نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس کے سبب تین ماہ سے پرائیویٹ اسکولز بند ہیں جس کے باعث سندھ کے لاکھوں بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہے اورلاکھوں طلبہ تعلیم کے زیور سے محروم ہو رہے ہیں لہذا تمام اسکولوں کو ایس او پیز کے تحت کھولا جائے تاکہ طلبہ کا مستقبل تباہ ہونے سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ اسکولوں کے مالکان کو ٹیکس سمیت کرائے بجلی، و گیس کے بلوں میں رعایت دی جائے بصور ت دیگر مسائل حل نہ ہونے کی صورت میں پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔