خالی پیٹ کیا کھائیں، کیا نہ کھائیں!

June 04, 2020

کیا آپ صبح بیدار ہوتے ہی جو کچھ ہاتھ لگے کھالیتے ہیں؟ اکثر لوگ یہی غلطی کرتے ہیں۔ دفتر پہنچنے کی جلدی میںہم اپنے ناشتے پر دھیان نہیںدیتے اور خالی پیٹ وہ اشیا بھی کھالیتے ہیں،جو کہ نہیںکھانی چاہئیں کیونکہ ان کی وجہ سے سارا دن پیٹ میںاینٹھن، تیزابیت، درد یا گیس کی شکایت ہونے کا خدشہ ہوتاہے۔ اگر صبح کے ناشتے میں تھوڑی سی احتیاط کرلی جائے توآپ کاد ن بھی اچھا گزر سکتا ہے اور دماغ بھی بہتر کام کرے گا۔ ذیل میںہم کچھ ایسی غذاؤںکا ذکر کررہے ہیں،جو نہار منہاستعمال نہیں کرنی چاہئیں۔

کافی

اگر آپ کی آنکھ کافی پیے بنا نہیں کھلتی تو آپ کو اپنے معدے پر رحم کرنا چاہئے کیونکہ خالی معدے میںیہ ایسیڈیٹی کا باعث بنتی ہے اور اس سے جلن اور بدہضمی کی شکایت ہو سکتی ہے۔ صبح خالی پیٹ کافی پینا معدے میں بننے والے اس گیسٹرک جوس میںکمی لاتا ہے، جس سے دیگر غذائیںہضم ہونے میں مشکل پیش آتی ہے۔ اس سے نظام ہاضمہ میں ہائیڈرو کلورک ایسڈ بھی پیدا ہوتاہے،جس سے آپ کو گیس کی شکایت کا سامنا کرنا پڑسکتاہے۔

مسالے دار غذائیں

صبح صبح اگر آپ پراٹھوںسے مسالے والا اچار کھار ہے ہیں تو اس مسالہ اور اس سے پیدا ہونےو الی گرمی سے آپ کے پیٹ میں درد ہوسکتاہے کیونکہ مسالے اور مرچ خالی معدے میںہلچل مچاتے ہوئے بدہضمی اور ایسیڈیٹی میںمبتلا کرسکتے ہیں۔

ٹماٹر

بہت سے لوگ صبح ٹماٹر کھاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس میںبنیادی غذائی اجزا ہوتے ہیں۔ بہرحال ٹماٹر میں بڑی مقدار میںٹینِک ایسڈ(Tannic Acid) ہوتا ہے، جس سے تیزابیت ہوتی ہے اور السر ہونے کا خدشہ بھی ہوتا ہے۔ یہاں تککہ خالی معدے کو کھیرا ہضم کرنے میںبھی مشکل پیش آتی ہے۔ اس کا مطلب سلا د اچھی چیز ہے لیکن صبح خالی پیٹ نہیں۔

پروسیسڈ شوگر

اگر آپ صبح صبح چینی سے بھرے فروٹ جوس پیتے ہیںتو آپ کو اس پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے۔ جب آپ کے خالی معدے کومسلسل وافر مقدار میںچینی ملتی ہے تو اس سے آپ کے جگر اور لبلبے کونقصان پہنچنے کا احتمال ہوتا ہے۔ اس چینی سے گیس پید اہوتی ہے اور آپ کو اپنا پیٹ پھولا ہوا محسو س ہوتا ہے۔ صرف جوس ہی نہیںپیسٹر ی اور ڈونٹس میں بھی وافر مقدار میں چینی ہوتی ہے، جس سے گیس پیدا ہوتی ہے۔

اب نظر ڈالتے ہیں ان غذاؤں پر جو خالی پیٹ کھائی جاسکتی ہیں اور ان کا نہار منہ کھانا بہت فائد ہ دیتا ہے۔

تازہ پھل

تازہ پھلوںکی چاٹ نظام ہضم کیلئے بہترین ہوتی ہے۔ تازہ پھلوں سے دن کا آغاز کریںتو آپ کو جسمانی توانائی ملے گی، وزن کم ہوگا اور آپ اپنی سرگرمیوں کو بھرپور طریقے سے انجام دے سکیںگے۔خیال رہے کہ نہار منہ کھانے کے لیے اس چاٹ میں کیلا اور ترش پھل نہ ڈالیں۔

بھیگے ہوئے بادام

بادام میں مینگنیز، وٹامن ای، پروٹین ، فائبر ، اومیگا تھری اور اومیگا 6 فیٹی ایسڈ پائے جاتے ہیں۔ چند بادام رات کو بھگو کر رکھ لیںاور صبح اُٹھتے ہی انھیں کھالیں ۔

کیلا

ہوسکتا ہے کہ آپ بھی یہ سوچ کر صبح کیلا کھاتےہوں کہ یہ غذائیت سے بھر پور پھل ہے۔ یہ بات کچھ غلط بھی نہیںلیکن خالی پیٹ کیلا کھانا آپ کے دل پر مضر اثرات ڈال سکتا ہےکیونکہ کیلے میںوافر مقدار میں میگنیشیم اور پوٹاشیم موجود ہو تاہے، جس کی وجہ سے آپ کے پیٹمیں خون کی روانی تیز ہو سکتی ہےا ور آپ کے دل کو نقصان پہنچ سکتاہے۔

ترش پھل

ہو سکتا ہے کہ آپ کی والدہ نے کہا ہو کہ صبح صبح ترش پھل نہ کھائو۔ اگر آپ نے خالی پیٹ کینو وغیرہ کھالیا تو اس سےتیزابیت ہوتی ہے، جس سے آپ کو پریشانی لاحق ہو سکتی ہے۔ فائبر کی زیادتی اور ان پھلوں میںموجود فرکٹوز (ایک قسم کی شکر) آپ کے نظام ہاضمہ کو سست کرتے ہیں اور تما م دن یہ خراب رہ سکتا ہے۔

انڈے

یہ ایک مکمل غذا اورمعدے کیلئے بہترین ہیں۔ تحقیق کے مطابق صبح کھائے جانے والے انڈے آپ کی دن بھر کی کیلوریز جلانے میںمدد کرتے ہیں اور پیٹ کی چربی بڑھنے سے روکتے ہیں۔

شہد

شہد میںمنرلز، وٹامنز، فلیونائڈ ز اور انزائمز ہوتے ہیں،جو آپ کو صحت مند رہنے میںمدد کرتے ہیں۔ شہد کوپانی میںگھول کر پینے سے آپ کے جسم کے سارےزہریلے مادے خارج ہو جاتے ہیں، اس سے آپ کا میٹا بولزم بھی تیز ہوتا ہے جبکہ جسم میں پیداہونے والی توانائی سارا دن آپ کے کام آتی ہے۔