• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور: نان بائی ایسوسی ایشن کا روٹی و نان کی قیمت بڑھانے کا اعلان

لاہور میں نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی اور نان کی قیمت بڑھانےکااعلان کر دیا۔

نان بائی ایسوسی ایشن کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ نان کی قیمت 15 روپے اور روٹی کی قیمت 10 روپے ہوگی۔ قیمتوں کا اطلاق 10 جون سے ہو گا۔

 نان بائی ایسوسی ایشن کا مزید کہنا تھا کہ قیمت بڑھانے کا فیصلہ آٹے اور فائن میدہ کی قیمت بڑھنے پر کیا گیا ہے۔

 دریں اثناء وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ نان اور روٹی کی قیمت میں بلاجواز اضافہ برداشت نہیں کروں گا، نان اور روٹی کی مقرر کردہ قیمت میں دستیابی کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ انتظامی افسران نان روٹی کی قیمت پر کڑی نظر رکھیں۔

تازہ ترین