کوٹ غلام محمد کے ریلوے اسٹیشن کی عمارت شکستگی کی انتہا کو پہنچ گئی

June 15, 2020

کوٹ غلام محمد (نا مہ نگار) کوٹ غلام محمد کے ریلوے اسٹیشن کی متروک عمارت جو بیس سال قبل میٹر گیج ریلوے سیکشن کی بندش کے بعد سے ویران اور استعمال میں نہ ہونے کے باعث شکستگی کی انتہا کو پہنچ گئی ہے۔ فی الوقت اس کے پلیٹ فارم کو زندہ دل نوجوانوں نے کرکٹ گراؤنڈ بنا رکھا ہے۔ لیکن تشویشناک امر یہ ہے کہ کھیل دیکھنے والے شائقین اس خستہ حال عمارت کے سائے تلے موجود ہوتے ہیں۔ عمارت کی بوسیدگی کے باعث کسی بھی وقت کسی المناک حادثے کے امکان کو نظرانداز نہیں کی جاسکتا۔ شاید پاکستان ریلویز اسی انتظار میں ہے تاکہ حسبِ روایت "ذمہ داروں کو نہیں چھوڑیں گے، کیفرِ کردار تک پہنچائیں گے، الٹا لٹکادیں گے" کی قسم کے بیانات داغنے کا موقع مل سکے۔