کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، مزید 53 تجارتی مراکز سربمہر

July 07, 2020

راولپنڈی، اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے، خصوصی نامہ نگار)کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزیوں پر ایکشن جاری رہا۔ پیر کو راولپنڈی ڈویژن میں100خلاف ورزیوں پر50 کاروباری مراکز کو سربمہر کردیا گیا۔ 79ہزارپانچ سو روپے کے جرمانے بھی کئے گئے،43گاڑیاں بھی بند کی گئیں۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کے مطابق ضلع راولپنڈی میں 28خلاف ورزیاں پائی گئیں۔ 27 ہزار روپے جرمانہ 18دوکانیں ومارکیٹس سیل کی گئیں۔ سیکرٹری آر ٹی اے مہر غلام عباس ہرل کی سربراہی میں 40ہزارپانچ سوروپے جرمانہ بھی کیا گیا۔وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں پیر کو بھی کورونا ایس اوپیز اور گراں فروشی کے مرتکب افرا د کے خلاف ایکشن جاری رہا ، اسسٹنٹ کمشنروں اور مجسٹریٹوں نے مجموعی طور پر 42 ہزار سات سور روپے جرمانہ کیا 25 گاڑیوں ، تین دکانوں کو بند کیا گیا۔