ضلع کرک میں بھی کورونا وائرس کے خلاف انتھک جدوجہد

July 07, 2020

پشاور(نمائندہ خصوصی)کورونا وائرس کے خلاف حکومتی اقدامات کے 100دن پورے ہونے پر صوبے بھر کی طرح ضلع کرک میں بھی کورونا وائرس کے خلاف انتھک جدوجہد کرنے عوام میں آگاہی پید اکرنے پر ضلعی انتظامیہ اور ضلعی محکمہ جات کے تمام سربراہان نے اپنی دفاتر سے نکل کر مشکلات کے باوجود کورونا سے متعلق حکومت کی طرف سے متعین کردہ احتیاطی تدابیر اور ہدایات پر عمل کیا ۔اور کورونا وائرس سے شہید ہونے والے افراد کے اہل خانہ کے ساتھ دکھ درد اور غم میں شریک ہو گئے جو کورونا وائر س کی وباء سے شہید ہو چکے تھے ڈپٹی کمشنر کرک اور اسسٹنٹ کمشنر بانڈا دائود شاہ نے ذاتی حیثیت سے بھی تمام محکمہ جات بشمول پولیس ،پاک آرمی ،ہیلتھ ٹی ایم ایز ڈسٹرکٹ پولیو پروگرام ، ریسکیو 1122ٹیمز ، سوشل ویلفیئر ، محکمہ تعلیم ، لوکل گورنمنٹ اہلکاروں، ریونیو سٹاف ، کورونا ٹائگرکے رضا کار یعنی ضلع کرک میں جنھوں نے بھی اس وباء کی روک تھام میں بڑھ چڑھ کر ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیا ہم انھیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ اس عزم کا اظہار بھی کرتی ہے کہ جب تک اس وباء کو ختم نہیں کیا جاتا چین سے نہیں بیٹھیںگے اور ضلعی انتظامیہ نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ آپ کے تعاون سے کورونا وبا ء کے مکمل خاتمہ تک جدوجہد جاری رہے گی۔