علی زیدی رپورٹ کو درست نہیں مانتے توعدالت سے رجوع کریں، تجزیہ کار

July 09, 2020

علی زیدی رپورٹ کو درست نہیں مانتے توعدالت سے رجوع کریں، تجزیہ کار

کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ’’رپورٹ کارڈ‘‘ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے پہلے سوال جے آئی ٹی تنازع پر وفاق اور سندھ آمنے سامنے، معاملے کا بہتر حل کیا ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ علی زیدی رپورٹ کودرست نہیں مانتے توہائیکورٹ سےرجوع کریں،وزیراعظم ملک کے چیف ایگزیکٹو ہیں انہیں متعلقہ اداروں سے جے آئی ٹی سے متعلق حقائق پوچھنے چاہئیں، شہزاد اقبال نے کہا کہ عذیر بلوچ جے آئی ٹی تنازع حل کرنے کیلئے چیف جسٹس آف پاکستان کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے، علی زیدی صرف اپنی حکومت اور وزیراعظم کو فعال کردیں تو کسی دوسرے کے پاس جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، ویسے یہ ثابت کرنے کیلئے کسی جے آئی ٹی کی ضرورت نہیں ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور عذیر بلوچ کے تعلقات تھے اور اسے ان کی سرپرستی حاصل تھی،وفاقی حکومت اپنے ماتحت اداروں ایم آئی، آئی ایس آئی، آئی بی اور رینجرز کے جے آئی ٹی کا حصہ افسران کو سندھ حکومت کی جاری جے آئی ٹی کی تصدیق کرلے۔