2020 کے ابتدائی چھ ماہ میں بولی وڈ نے کئی قدآور ستاروں کو کھودیا

July 11, 2020

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فلمی دنیا کے لئے 2020 مسلسل ایسی خبریں لارہا ہے کہ بولی وڈ کے لئے ایک بہت ہی برا سال ثابت ہورہا ہے۔ ایک کے بعد ایک بولی وڈ اسٹارز اس دنیا کو الوداع کہہ رہے ہیں۔ پہلے عرفان خان، پھر رشی کپور اور میوزک ہدایت کار واجد خان کی موت کی خبریں سامنے آئیں۔

اس کے بعد سب سے چونکانے والی خبر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا اور پھر3جولائی کو کوریو گرافر سروج خان کے انتقال سے پوری فلمی دنیا لرز گئی تھی۔ وہیں اب ہندی فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار جگدیپ نے بھی اس دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔ جگدیپ کی موت سے بولی وڈ کو ایک بہت بڑا صدمہ پہنچا ہے۔

سال 2020 بولی وڈ کیلئے بیحد دکھ بھرا ثابت ہوا ہے۔ سال کے ابتدائی چھ ماہ میں ہی بولی وڈ نے کئی قد آور ستاروں کو کھودیا ہے۔ اداکار عرفان خان کا اسی سال 29اپریل 2020 کو انتقال ہوگیا۔مشہور اداکار رشی کپور کا 30 اپریل 2020 کو انتقال ہوا تھا۔ وہ کافی وقت سے کینسر جنگ لڑ رہے تھے۔میوزک کمپوزر اور مشہور سنگر واجد خان نے بھی اسی سال 1 جون 2020 کو دنیا کو الوداع کہہ دیا۔

اس کے بعد بولی وڈ سب سے چونکانے والی خبر سشانت سنگھ راجپوت کی خود کشی کا معاملہ سامنے آیا۔ اس ابھرتے اداکار نے بھی 14 جون2020 میں ہی اپنی زندگی کو کچھ اس طرح سے ختم کیا کہ ابھی تک بولی وڈ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر میں سنسنی ہنگامہ مچا ہوا ہے۔ سشانت کی موت کے بعدفلم انڈسٹری میں نیپوٹزم ک لیکر ایک بحث چھڑی ہوئی ہے۔بولی وڈ کی مشہور کوریوگرافر سروج خان بھی ہمارے درمیان نہیں رہیں۔

سروج خان کا 3 جولائی 2020 کو دل کا دورہ پڑنے سے ممبئی میں انتقال ہو گیا۔بولی وڈ کے مشہور اداکار اور کامیڈین جگدیپ جعفری کا 81سال کی عمر میں انتقال ہوگیا۔ اداکار کئی بیماریوں سے متاثر تھے اور طویل وقت سے ان کا علاج جاری تھا۔ اداکار نے 8 جولائی 2020 کو81سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ جگدیپ نے کئی مشہور فلموں میں اپنی اداکاری کا جادو بکھیرا۔

انہوں نے فلم شعلے کافی شہرت حاصل کی تھی۔ ان کا اصلی نام سید اشتیاق جعفری تھا۔