عزیر بلوچ جے آئی ٹی کی آڑ میں نا اہلی چھپائی جا رہی ہے، نیر بخاری

July 13, 2020

پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکریٹری جنرل نیر بخاری کا کہنا ہے کہوفاقی حکومت عزیر بلوچ جے آئی ٹی کی آڑ میں نا اہلی اور ناکامی چھپانے کے لیے کوشاں ہے۔

نیر بخاری نے اپنے ایک بیان میں عزیر بلوچ جے آئی ٹی سے متعلق کہا ہے کہ عزیر بلوچ کا معاملہ ایک شہر کے ایک علاقے تک محدود ہے۔

اُن کا مزید کہنا تھا کہ 22 کروڑ عوام روٹی، روزگار، رہائش کے مسائل کا شکار ہیں۔ عزیربلوچ اور جعلی اصلی جے آئی ٹی پر بحث قومی معاملات سے توجہ ہٹانا ہے۔