ماحولیاتی تحفظ کیلئے شہری جنگلات کا منصوبہ بنایا گیاہے ، چیئرمین آرڈی اے

August 08, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے ) چیئرمین آر ڈی اے طارق محمودمرتضیٰ نے کہا ہے کہ راولپنڈی شہر کے ماحولیاتی تحفظ کیلئے شہری جنگلات کا منصوبہ بنایا ہے ،یہ منصوبہ راولپنڈی شہر کے داخلی دروازے مر ی روڈ پر واقع ریالٹو پارک میں شروع کیا جائے گا، اس حوالے سے چیئرمین آرڈی اے نے کہا کہ اس منصوبے پر آنے والے اخراجات اپنی مدد آپ کے تحت پورے کئے جائیں گے ۔ اربن فورسٹنگ راولپنڈی میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے جس سے شہریوں کو صاف ستھرا ماحول مل سکے گا اور آلودگی میں بھی کمی آئے گی ۔