اندھے قتل کے الزام میںدو افراد گرفتار،ایک ملزم کا بیوی کو مارنے کا بھی اعتراف

August 08, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار )تھانہ صدر بیرونی پولیس نےاندھے قتل کے 2ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کوگرجا روڈ سے ڈیڑھ ماہ قبل نا معلوم شخص کی مسخ شدہ برہنہ نعش ملی تھی،پولیس نےبہرام خان اور عرفان خان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزم بہرام خان نے تفتیش کے دوران بتایاکہ اس نے اپنے ساتھی عرفان خان کے ہمراہ نہ صرف ہاشم خان کوقتل کیابلکہ اپنی بیوی (ط) کو بھی قتل کرنے کے بعد گھر میں دفنا دیاتھا۔ملزم نے بتایاکہ ہاشم خان کے اس کی بیوی کے ساتھ تعلقات تھےجس پر انہوں نے دونوں کو قتل کردیا۔