حدیقہ کیانی نے نازیہ حسن کے ساتھ تصویر شیئر کردی

August 15, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کی نامور گلوکارہ نازیہ حسن اب ہم میں نہیں لیکن ان کی یاد ہمیشہ دلوں میں قائم رہے گی۔ایک بار پھر حدیقہ کیانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک پُرانی یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔گلوکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حدیقہ کیانی ، معروف گلوکارہ نازیہ حسن کے ساتھ ایک اسٹیج پر موجود ہیں۔یاد رہے کہ نازیہ حسن کی 20 ویں برسی کے موقع پر ، پاکستان کے ورسٹائل گلوکارہ حدیقہ کیانی نے یہ تصویر اپنی مداحوں کے ساتھ شئیر کی ہے۔حدیقہ کیانی نے پوسٹ کی جانے والی تصویر کی کیمشن میں بتایا کہ 13 اگست کو ہم نے نازیہ حسن کو کھو دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ یہ وہ دن ہے جسے میں کبھی نہیں بھول سکتی۔حدیقہ کیانی نے نازیہ حسن کے بارے میں بتایا کہ ان کی عادت میں سخی انداز شامل تھا۔آج بھی مجھے یاد ہے جب نازیہ حسن کو پتا چلا کے اُس دن کے پروگرام میں نئی گلوکارہ آرٹسٹ میں ہو تو اُس پر نازیہ حسن مجھ سے خود آکر ملیں۔حدیقہ کیانی نے بتایا جب میں نے نازیہ حسن سے بات کی تو مجھے ان کے خوبصوت اخلاق کا علم ہوا۔گلوکارہ نے کہا کہ پاکستان کے پاس کبھی نازیہ حسن جیسا کوئی نہیں آسکتا۔