سندھ حکومت نوجوانوں کو فنی تعلیم مہیا کرنے کی خواہاں ہے،جام اکرام اللہ

September 30, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت و تجارت اور انسداد بدعنوانی اورمحکمہ کوآپریٹو جام اکرام اللہ دھاریجو نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نوجوانوں کو فنی تعلیم مہیا کرنے کے خواہاں ہے تاکہ وہ باعزت معاش حاصل کرسکیں کیونکہ دنیا ٹکنیکل تعلیم کی مدد سے بہت تیزی سے ترقی کر رہی ہے، یہ بات انہوں نے منگل کو سندھ ٹیکنکل ایجوکیشن و ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے ہیڈ کوارٹر کراچی میں سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی اور پاکستان ایسوسی ایشن آف پرنٹنگ اینڈ گرافک آرٹس انڈسٹری کے مابین ایم او یو پر دستخط کی تقریب کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ انہیں سندھ میں ٹیکنکل ووکیشنل کے شعبے میں اس طرح کے کام کرتے ہوئے خوشی ہوئی ہے۔