ارطغرل غازی کے ورلڈ ریکارڈ پر انوشے کی مبارکباد

September 30, 2020

پاکستانی ٹی وی آرٹسٹ، میزبان اور وی جے انوشے اشرف نے ترک ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں نام بنانے پر مبارکباد دی۔

انوشے اشرف ’ارطغرل غازی‘ سے متعلق اپنے پیار کے اظہار کرنے اور اس کا دفاع کرنے سے متعلق بھی کافی نام رکھتی ہیں۔

مسلمانوں کی تاریخی فتوحات سے متعلق شہر آفاق ترک ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو عالمی اعزاز حاصل ہوا ہے۔

ترک ڈراما سیریز کو 39 زبانوں میں ترجمہ کیا جاچکا ہے اور اسے دیکھنے والوں کی تعداد 30 لاکھ تک جاپہنچی ہے جس کے بعد اسے گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔

اسی ریکارڈ پر پاکستانی ٹی وی آرٹسٹ انوشے اشرف نے بھی ڈراما سیریز ’ارطغرل غازی‘ کو مبارکباد پیش کی اور اس کی کامیابی کو سراہا۔

فوٹوز اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر انھوں نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ بہترین ہے، اس میں زبردست عکاسی کی گئی ہے، کہانی بھی اچھی ہے، کیمرہ کا کام اور اداکاری بھی عمدہ ہے، یہی اس جانب بھی عالمی سطح پر کام کو فروغ دیتا ہے۔

انوشے کا کہنا تھا کہ سنیما اور آرٹ ہمیں قریب لاتا ہے، امید ہے کہ ہم مستقبل میں مزید ترک، ایرانی، لبنانی اور مصری کام دیکھیں گے اور اپنے کام کو ان ممالک میں بھیجیں کریں گے۔