کراچی (اسٹاف رپورٹر) جیکسن تھانے کی حدود کیماڑی نگینہ سینٹرکے قریب گاڑی کی ٹکر سےایک خاتون جاں بحق ہو گئی ، جس کی لاش سول اسپتال منتقل کی گئی ،پولیس کے مطابق فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی عمر17سال ہے ۔
کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل کے قریب موبائل فون کی دکان پر مسلح ڈاکوؤں نے بڑی واردات کر ڈالی، اسلحے کے زور پر قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہو گئے، وزیر داخلہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی جنوبی کو ڈکیتی میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری اور لوٹے گئے موبائل فونز کی برآمدگی کے احکامات جاری کردیے۔
امریکی صدرٹرمپ نے کہا کہ امریکا پرحملہ کرنے والوں کو پہلے سے زیادہ سخت جواب ملے گا اور شامی حکومت داعش کے خلاف امریکی کارروائیوں کی مکمل حمایت کر رہی ہے۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے 2026 کو اصلاحات کا سال قرار دیا جانے کی تجویز دی ہے۔
امریکی محکمہ انصاف نے سزا یافتہ جنسی مجرم جیفری ایپسٹین کے کیس کا تحقیقاتی ریکارڈ جاری کرنا شروع کردیا۔
بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں ہونے کا امکان ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دوسرے ملکوں نے غزہ میں اپنے فوجی دستے بھیجنے سے متعلق کچھ سوال پوچھے ہیں اور اس کے بعد غزہ میں فوجی دستے بھیجنے پر غور کرنے کی پیش کش کی ہے جس پر امریکا پاکستان کا شکر گزار ہے۔
صدر مملکت آصف زرداری آج سے 24 دسمبر تک عراق کا سرکاری دورہ کریں گے۔
غزہ کے مشرقی علاقے میں اسکول کی عمارت میں قائم ایک پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی حملے میں 6 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔
کراچی میں ٹینکروں اور ڈمپروں کے جان لیوا حادثات، ای چالان کے بھاری جرمانوں اور سڑکوں کی تباہی کے خلاف جماعت اسلامی نے شہر میں 13 مقامات پر دھرنے دیے۔
بگ بیش ٹی 20 لیگ کے چھٹے میچ میں برسبین ہیٹ نے پرتھ اسکارچرز کو 8 وکٹ سے مات دے دی ہے۔
بالی ووڈ کے سینئر اداکار راکیش بیدی نے اداکارہ سارہ ارجن کے ساتھ اسٹیج پر نامناسب حرکت کرنے کی وضاحت کر دی۔
انٹرنیشنل ٹی 20 لیگ میں دبئی کیپٹلز نے شارجہ واریئرز کو 63 رنز سے ہرا دیا ہے۔
پی ایس 9 شکار پور کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدوار آغا شہباز درانی کی کامیابی کے نوٹیفکیشن میں سنگین غلطی سامنے آ گئی۔
لندن میں مشکوک پیکیج ملنے پر ایمرجنسی اقدامات کرتے ہوئے وسطی لندن میں واقع پارلیمنٹ اسکوائر اور مل بینک کو اچانک بند کر دیا گیا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ یوکرین جنگ بندی کے لیے بات چیت میں پیش رفت ہوئی ہے۔