شہباز گل صاحب کون ہیں میں ان کو نہیں جانتی: مریم نواز

October 24, 2020

پاکستان مسلم لیگ نون کی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کا کہنا ہے کہ وہ وزیر اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کو نہیں جانتیں۔

کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں موجود مریم نواز نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، اگر کوئی خطرہ ہے تو اس کا مطلب ہے کیا ہم جلسہ منسوخ کردیں۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف صاحب بلوچستان کو قومی دھارے میں لائے، نواز شریف کے دور میں بلوچستان میں ترقی ان کی ترجیح میں شامل تھا۔


مریم نواز نے بتایا کہ نواز شریف کوئٹہ جلسے سے خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نےکل جو باتیں کی ہیں اس سے لگتا ہے وہ گھبرائے ہوئے ہیں، وزیر ا عظم کو اپنا خاتمہ نظر آرہا ہے۔

اپنی گفتگو میں مریم نوا نے شہباز گِل سے ناواقفیت کا اظہار بھی کیا اور کہا کہ شہباز گل صاحب کون ہیں میں ان کو نہیں جانتی۔