سنی تحریک کی مرکزی میلاد ریلی، ثروت اعجاز نے قیادت کی

October 30, 2020

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ ناموس رسالت ﷺ کی جدوجہد سے کسی صورت پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کی مرکزی میلاد ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ اسلام شعائر ومقدسات کے تحفظ کیلئے اسلام دشمن قوتوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر سازشوں سے روکنا ہوگا۔