پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی

October 30, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ )پنجاب کے 35 اضلاع میں انسداد پولیو مہم چوتھے روز بھی جاری رہی پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر قطرے پلا رہی ہیں۔ مہم کے پہلے تین روز ایک کروڑ 86 لاکھ 51 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے انسداد پولیو پروگرام کے مطابق لاہور میں 17 لاکھ 45 ہزار سے زاید بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے لاہور میں ایک لاکھ 9 ہزار سے زائد مہمان بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے ملتان میں 8 لاکھ 52 ہزار سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے فیصل آباد میں 13 لاکھ 26 ہزار بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلائے گئے پانچ روزہ مہم 31 اکتوبر تک جاری رہے گی ۔